Advertisement

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کے اہم عہدے سے سبکدوش

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے خصوصی سفیر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی ہیں۔

انجلینا جولی 2001 سے اقوام متحدہ کے ساتھ منسلک ہوئی تھیں اور انہیں 2012 میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے نمائندہ خصوصی کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔

21 سال اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے جنگ اور آفت زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے کام کرنے والی انجلینا جولی اب اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی ہیں۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ اور انجلینا جولی نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت 20 سال کام کرنے کے بعد میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں مختلف طریقے سے کام کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی تنظیموں کے ساتھ براہ راست کام کروں اور مسائل کے حل کے لیے ان کے موقف کو اجاگر کروں۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی کا شمار ان ہالی ووڈ فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے مختلف قدرتی آفات اور واقعات کے بعد پاکستان کے دورے کئے۔

رواں برس بھی انجیلنا جولی سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی غیر متوقع شدید بارشوں کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کے جائزے اور متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان آئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version