معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے

معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔
وزیر داخلہ مدھیا پردیشن نے فلم پٹھان میں دیپیکا کے لباس کو قابلِ اعتراض قرار دیتے ہوئے فلم کی نمائش سے مشروط کردیا ہے۔
حال ہی میں نورتم مشرا کا بیان شاہ رخان اور دیپیکا کی فلم پٹھان کے گانے “بے شرم رنگ” کی ریلیز کے بعد منظر عام پر آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گانے میں پہنا گیا لباس اور مناظر انتہائی قابلِ اعتراض ہیں جو واضح طور پر منفی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
نورتم مشرا نے دیپیکا پڈوکون سے مناسب لباس پہننے اور فلم کے قابلِ اعتراض مناظر کو تبدیل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت پر عملدرآمد کی صورت میں فلم کی نمائش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل نورتن مشرا کی طرف سے فلم “ادھ پرش” میں ہندو عقائد سے متعلق غلط مناظر کو نا ہٹانے کی صورت میں قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی تھی۔
اس سے قبل شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ سے نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
اداکار کی یہ نئی دبنگ تصویر یش راج فلمز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔
اس نئی ایکشن تصویر کو شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا جس میں اداکار ایک جاسوس کا کردار ادا کریں گے۔
یا رہے کہ فلم پٹھان میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔
اس فلم کا پہلا ٹریلر اداکار شاہ رخ خان کے جنم دن کے موقع پر پچھلے ماہ جاری کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News