پاکستانی اداکارہ فجر شیخ کی ورک آؤٹ کرتے ویڈیو وائرل

فجر شیخ پاکستانی ٹیلی ویژن کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور ماڈل کیا اور اس کے بعد انہوں نے اداکاری کا رخ کیا، فجر نے اپنا ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ سے کیا۔
فجر شیخ بہت اسٹائلش، بولڈ اور دلکش اداکارہ ہیں، انہیں مغربی لباس پہننا پسند ہے، انہوں نے حال ہی میں جم کے لباس میں اپنی دلکش تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فجر شیخ جم کے لباس میں ملبوس ہیں اور مختلف قسم کی ورک آؤٹ کر رہی ہیں۔
اداکارہ کی یہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے کسی نے ان کی تعریف کی تو کسی نے انہیں لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

