Advertisement

شاہد آفریدی کے خلاف طنزیہ ٹویٹ؛ اداکار فہد مصطفیٰ کا دانش کنیریا کو کرارا جواب!

پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا کی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے خلاف طنزیہ ٹوئٹ  کرنے پر اداکار فہدمصطفیٰ میدان میں آگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا۔

دانش کنیریا نے اس خبر پر طنز کرتے ہوئے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں آفریدی کی گیند چبانے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ہنسنے والے ایمو جی کے ساتھ’چیف سلیکٹر’ لکھا۔

https://twitter.com/DanishKaneria61/status/1606888823799128066?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1606888823799128066%7Ctwgr%5E7cc18e34b8cffee30e0e3d77240ed37057866245%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2420025%2F24

واضح رہے کہ 2010 میں دورہ آسٹریلیا کے دوران ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو فیلڈنگ کے دوران گیند کو دانتوں کے ساتھ چباتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی اپنی تعریف پر آبدیدہ ہوگئے

آفریدی کے اس عمل پر ایکشن لیتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کے الزام میں شاہد آفریدی پر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی لگائی گئی تھی۔

دانش کنیریا کے طنزیہ ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ اداکار ومیزبان فہد مصطفیٰ بھی سابق کپتان کی حمایت میں بول پڑے۔

فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پر آفریدی کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر دانش کنیریا کو کراکرا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’آفریدی آپ کی طرح فکسر نہیں ہیں ‘۔

یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں دانش کنیریا کو کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پر اکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی تھی۔

فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد غلطی کا اعتراف کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version