Advertisement

اداکار ببرک شاہ نے 4 سالہ بیٹے کی موت کی اصل وجہ بتادی

پاکستان کے معروف اداکار ببرک شاہ نے 4 سالہ بیٹے کی موت کی اصل وجہ بتادی ہے۔

4 دسمبر کو اداکار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی تصویر پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ان کا بیٹا اس دنیا میں نہیں رہا، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔

بعدازاں کچھ میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار ببرک شاہ کے بیٹے کی موت گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ہوئی لیکن اداکار نے اب ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ’پانی کے ٹینک سے بچے کی موت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، میرے پورے گھر میں کوئی ٹینک موجود نہیں ہے، یہ خبر ایک شخص نے پھیلائی میں اس کا نام نہیں لینا چاہتا، اس نے اپنے فیس بک پر لگایا اور مجھے میرے خاندان نے اس کا اسکرین شاٹ بھیجا’۔

انہوں نے کہا کہ میں وہ اسکرین شاٹ دیکھ کر حیران رہ گیا تھا،  میری اس شخص کے لیے دعا ہے کہ اسے اپنی زندگی میں دو بیٹوں کو دفنانے کا موقع ملے۔

Advertisement

ببرک شاہ نے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں تو پانی ہی مرکزی ٹینک سے آتا ہے اور وہ کم سے کم 50 فٹ اونچا ہے، میں اپنے گھر کے ڈرائنگ روم میں بیٹھا آفس کا کام کررہا تھا کہ بیٹا آیا اور اس نے مجھے کچھ کہا جس پر میں نے اسے ماں کے پاس بھیج دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈرائنگ روم سے نکل کر گھر سے باہر نکل گیا، ہمارے گھر کے نزدیک ایک نرسری ہے وہاں ایک تالاب ہے جس میں مچھلیاں ہوتی ہیں، بچے وہاں مچھلیاں دیکھنے جایا کرتے تھے لیکن ان کے ساتھ کوئی بڑا لازمی ہوتا تھا۔

    اداکار نے کہا کہ بیٹا اس دن اکیلے ہی وہاں نکل گیا، زاویار وہاں نہیں جاتا تھا لیکن پتا نہیں اس دن کیسے چلا گیا، وہ تالاب خطرناک تھا، اسی میں ڈوب کر اس کی جان چلی گئی۔

ببرک شاہ نے کہا کہ تالاب کی گہرائی کافی زیادہ تقریباً 9 فٹ  تھی جس کے باعث بیٹے کی موت ہوگئی، تھوڑی دیر بعد جب بیٹا ہمیں دکھائی نہیں دیا تو ہم نے اس کی تلاش شروع کردی، گھر اور باہر ہر جگہ ڈھونڈا، میں اندر گیا تو باہر سے چیخوں کی آواز آئی، باہر آکر دیکھا تو ایک بندہ بیٹے کو سی پی آر دینے کی کوشش کررہا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ انہیں لگا اسے ابھی ابھی پانی سے نکالا گیا ہے، انہوں نے بیٹے کے منہ سے پانی نکالنے کی کوشش کی لیکن بیٹا بے سدھ پڑا رہا، میں اسپتال لے کر بھاگا لیکن بچہ انتقال کر چکا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version