Advertisement

فلم پٹھان کا گانا میرے گانے کی کاپی ہے؛ سجاد علی

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر جہاں بھارت میں تنازع چل رہا ہے وہیں یہ باتیں بھی ہورہی ہیں کہ یہ گانا فرانسیسی گلوکارہ کے گانے کی کاپی ہے ۔

آج پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نئی فلم کا میوزک سن رہا تھا تو مجھے اپنا 26 سال پرانا گایا ہوا گانا یاد آگیا، وہ آپ کو بھی سناتا ہوں۔

ویڈیو میں سجاد علی نے اپنا مشہور گانا ’اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں‘ اپنی آواز میں گایا۔

سجاد علی نے اپنی پوسٹ میں گانے کا ذکر تو نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان’ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ کا میوزِک سجاد علی کے 26 سال پرانے اس گانے ’اب کے ہم بچھڑے‘کے میوزِک سے بہت ملتا جلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدترین لوڈ شیڈنگ پر گلوکار سجاد علی نے گانا بنا دیا

یہ گانا سجاد علی کی 1996 میں ریلیز کی گئی البم موڈی کا حصہ تھا جبکہ اس سے قبل اس غزل کو نور جہاں اور مہدی حسن سمیت کئی گلوکاروں نے گایا ہے۔

ابتداء میں سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ کا دعویٰ تھا کہ فلم پٹھان کا گانا مشہور فرانسیسی گلوکارہ اور نغمہ نگار جین کے سُپر ہٹ گانے مکیبا کی نقالی ہے۔

Advertisement

فلم پٹھان کے گانے بے شرم رنگ کو دو ہفتے قبل ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک یوٹیوب پر 13 کروڑ 49 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور فلم میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version