معروف پاکستانی اداکار نے شادی کرلی؛ تصاویر وائرل

معروف پاکستانی اداکار نے شادی کرلی؛ تصاویر وائرل
پاکستان کے معروف اداکار رانا ماجد نے شادی کرلی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رانا ماجد نے خاص دن کے موقع پر کالے رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا جبکہ علینہ کو مختلف رنگوں پر مشتمل لہنگا پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل تصاویر میں مہندی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
15 دسمبر کو اداکار ماجد رانا نے امریکہ میں اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ علینہ سے نکاح کیا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔
واضح رہے کہ رانا مجید ایک خوبصورت، ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں۔
انہوں نے بہت سے ڈرامہ سیریلز میں اہم کردار ادا کیے ہیں، فیصل قریشی اور اشنا شاہ کے ساتھ ڈرامہ سیریل بھیگی پالکیں ان کی مقبول ڈیبیو ڈرامہ سیریل تھی۔
ماجد نے لندن یونیورسٹی سے ایل ایل بی آنرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔
معروف پاکستانی اداکار رانا ماجد نے ستمبر 2022 میں علینہ سے منگنی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

