Advertisement

شاہ رخ خان اداکاری چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے؟ اداکار نے بتادیا

شاہ رخ خان

شاہ رخ خان اداکاری چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے؟ اداکار نے بتادیا

بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اداکاری چھوڑنے کے بعد مستقبل کے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا۔

حال ہی میں اداکار نے بھارتی کرکٹر روبن اٹھپا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکاری سے 4 سال کی بریک اور پھر مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں فلم زیرو کے بعد اداکاری سے ایک سال کا بریک لینا چاہتا تھا لیکن پھر کورونا کی وجہ سے یہ وقفہ طویل ہوگیا ‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف اداکارہ نے شاہ رخ خان پر بڑا الزام لگادیا

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’اگر میں نے کبھی اداکاری چھوڑی تو میں کاروبار کروں گا، میں پٹھان کے نام سے کیٹرنگ ، بازی گر کے نام سے بیکری اور دل والے کے نام سے مٹھائی کی دوکان بھی کھول سکتا ہوں’۔

Advertisement

اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکار شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کے لیے بنائے گئے سکس پیکس پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اپنا بہت سارا وقت بچوں کے ساتھ گزارا، میں جسمانی طور پر بہت فٹ ہوگیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے گھر کا کام کرنا شروع کردیا تھا کیوں کہ کرنے کو کچھ نہیں تھا، ہم سب کووڈ کے دوران گھروں میں قید تھے لہٰذا میں نے جم جانا شروع کیا اور گھر کا کام کرنا شروع کردیا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا تھا کہ میں نے کچن میں کام کیے، کپڑے دھوئے، میں نے اس وقت گھر کے تمام کام کیے اور فٹنس بنائی لیکن وہ ایک بہترین وقت تھا۔

Advertisement

اداکار شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ میں نے کام سے ایک سال کا وقفہ لیا تھا، سوچا تھا کہ مجھے ایک سال کا انتظار کر کے فٹنس پر کام کرنا چاہیے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف اداکارہ نے شاہ رخ خان پر بڑا الزام لگادیا

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے فلم زیرو کے لیے بہت محنت کی لیکن کسی کو فلم پسند نہیں آئی، جس کا مجھے بھی دکھ ہے، پھر میں نے سوچا کہ میں نے دل کی بہت کرلی اب  میں وہ کروں گا جو لوگ پسند کرتے ہیں لیکن میرے لیے ایک سال کا وقفہ مختلف تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ شاہ رخ ان دنوں اپنی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version