Advertisement

ندا یاسر کو وائرل ڈانس گرل عائشہ کو اپنے شو میں بلانا مہنگا پڑگیا

پاکستان کی نامور میزبان و اداکارہ ندا یاسر کو وائرل ڈانس گرل عائشہ کو اپنے شو میں بلانا مہنگا پڑگیا ہے۔

میزبان ندا یاسر نے چند روز قبل “میرا دل یہ پکارے آجا” گانے پر ڈانس سے وائرل ہونے والی لڑکی عائشہ کو اپنے مارننگ شو میں مدعو کیا تھا جس کی وجہ سے اُن کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ہزاروں پاکستانیوں کی جانب سے ندا یاسر پر اپنے شو کے ذریعے فحاشی پھیلانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ “ندا یاسر اپنے مارننگ شو میں صرف اسی قسم کی فضول چیزوں کو کیوں پروموٹ کرتی ہیں”؟

ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے “شکوہ کیا کہ ندا نے کبھی اپنے شو میں سائنسدانوں اور یونیورسٹی کے گولڈ میڈلسٹ کو نہیں بلایا”۔

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ “پاکستان کے بچے کبھی تعلیم کی طرف متوجہ نہیں ہوں گے،  جب میڈیا پر فخریہ انداز میں پڑھے لکھے لوگوں کے بجائے ناچنے والوں کو دکھایا جائے گا، پھر ہر کوئی بے حیائی اور بے شرمی کی طرف ہی جائے گا، شرم آنی چاہیے”۔

واضح رہے کہ مہندی رنگ کا لباس زیبِ تن کیئے دھیما دھیما رقص کرنے والی اس نوجوان لڑکی کا نام ”عائشہ “ ہے۔

Advertisement

عائشہ کی جانب سے اپنی سہیلی کی مہندی کی تقریب میں کیا گیا رقص اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور بہت سے لوگ اس گانے پر رقص کرنے کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

Advertisement

کلپ اب تک 3 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جو اب تک سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version