وائرل ہونے والی لڑکیوں کے شوز پسند کیے جانے میں میرا قصور نہیں، ندا یاسر

پاکستان کی نامور میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ وائرل ہونے والی لڑکیوں کے شوز پسند کیے جانے میں میرا قصور نہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ میرے پروگرام میں وائرل ہونے والی لڑکیوں کو بلانے اور ان کے شوز کو لوگوں کی جانب سے پسند کیے جانے پر میرا کوئی قصور نہیں کیوں کہ لوگ ایسے ہی لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر کو وائرل ڈانس گرل عائشہ کو اپنے شو میں بلانا مہنگا پڑگیا
انہوں نے کہا کہ میں اپنے پروگرام میں دوسرے بڑے کارنامے سر انجام دینے والے افراد کو بھی بلاتی ہوں مگر ان کے وہ پروگرام نہ تو دیکھے جاتے ہیں اور نہ ہی ان کے کلپس وائرل ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے لوگ ہی ان کے وہ شوز نہیں دیکھتے جن میں وہ تعلیم سمیت دوسرے شعبوں میں کارنامے سر انجام دینے والے افراد کو بلاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر نے 29 گولڈ میڈل جیتنے والے ڈاکٹر ولید کو اپنے شو میں مدعو کرلیا
ندا یاسر نے کہا کہ میں نے ایسے ایسے شوز کیے ہیں کہ لوگ اگر انہیں دیکھتے تو وہ دنگ رہ جاتے، میں نے اپنے شوز میں ایک ساتھ دس دس مہمان بھی بلائے ہیں۔
نامور میزبان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک بار ’پاوری گرل‘ دنانیر مبین اور ’ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس‘ ( اے سی سی اے) کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی لڑکی زارا نعیم کو ایک ساتھ بلایا تھا لیکن لوگوں کی ساری توجہ دنانیر مبین پر تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج لوگوں کو اے سی سی اے میں سب سے زیادہ نمبر لینے والی لڑکی یاد ہی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News