گورا کرنے کے انجیکشن لگوانے پر صبور علی کا ردعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبور علی نے خود کو گورا کرنے کے انجیکشن لگوانے پر ردعمل دیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے وائٹننگ انجیکشن سے خود کو گورا کرنے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے اور علی انصاری نے سفید کرنے کے انجیکشن لگائے ہیں؟ جس کا غلط مطلب لیا گیا، کیا آپ اس کی وضاحت کریں گی؟
جواب میں صبور علی نے کہا کہ وہ صرف وٹامنز کے انجیکشن تھے، ہم بہت کام کرتے ہیں، پانی کی کمی بھی ہوجاتی ہے، اس وجہ سے لگواتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں انجیکشن سے گوری ہوتی تو کتنے بڑے بڑے ڈارمے کر رہی ہوتی اور اتنے وائٹننگ انجیکشن لگانے پر تو کتنی گوری ہوچکی ہوتی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب ہدایت کار ہر اداکارہ کو گورا دکھانے کے لیے گورا بیس لگانے کا کہتے تھے۔
صبور علی نے کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ اب رجحان بدل گیا ہے یا نہیں لیکن اب وہ اس کو نہ کہنے کی پوزیشن میں ہیں، لیکن اس وقت جو ہدایت کار کہتے تھے وہ کرنا پڑتا تھا۔
اس سے قبل معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔
شیئر کی گئی تصاویر میں صبور علی نے انتہائی غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ صبور علی نے ڈرامہ سیرل ’پری زاد‘، فطرت‘، ’گل و گلزار‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News