اداکارہ ہانیہ عامر کی اپنے دوستوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

اداکارہ ہانیہ عامر کی اپنے دوستوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر اپنے دوست کے ساتھ آنکھوں پر پٹی باندھ کر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مختلف گانوں پر رقص کر رہی ہیں۔
ہانیہ عامر کو ڈانس کے دوران انجوائے کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مداح ہانیہ عامر کی خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے؛ دلکش تصاویر وائرل
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر کو مغربی طرز کے مختلف لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔
گزشتہ دنوں معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں انہوں نے نیلے رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا ہوا تھا جس نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ بارات کے لیے نیلا رنگ۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘، ’عشقیہ‘، ’سنگِ ماہ‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

