آئمہ بیگ کو کیفی خلیل کا گانا “کہانی سنو” گانا مہنگا پڑگیا

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو کیفی خلیل کا پاکستانی گانا کہانی سنو گانا مہنگا پڑگیا۔
کیفی خلیل کا حالیہ گانا کہانی سنو آئمہ بیگ نے اپنی آواز میں گایا جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے گلوکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شائقین کو کیفی خلیل کی آواز میں کہانی سنو بےحد پسند آیا لیکن وہ آئمہ بیگ کو اس گانے کے ریلیز ہونے کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ نے اس گانے میں ویسٹرن ٹچ شامل کرکے اس کی آواز کو ختم کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم گلوکارہ کے ورژن کو نہیں سنیں گے، صرف کیفی کے پرانے ورژن پر توجہ مرکوز کریں گے۔
واضح رہے کہ آج کل کیفی خلیل کا پاکستانی گانا کہانی سنو کافی مقبول ہو رہا ہے۔
کیفی خلیل ایک نوجوان پاکستانی موسیقار اور گلوکار اور موسیقار ہیں، جو روایتی بلوچی موسیقی کو جدید موسیقی کے ساتھ ملا کر اسے نیا ٹچ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News