جگہ نہیں بلکہ لوگ خطرناک ہوتے ہیں، گلوکار کیفی خلیل

لیاری کے رہائشی بلوچی گلوکار کیفی خلیل نے کہا ہے کہ جگہ نہیں بلکہ لوگ خطرناک ہوتے ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار کیفی خلیل کا کہنا تھا کہ لیاری کے بارے میں لوگوں کا تاثر غلط رہا ہے اور اسے غلط سمجھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں فن اور کھیلوں کو پسند کیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بطورِ گلوکار لیاری کے لوگ مجھے بہت عزت دیتے ہیں انہیں یہ اچھا لگتا ہے کہ میں گلوکار ہوں اور اُن کے علاقے سے تعلق رکھتا ہوں۔
کیفی خلیل نے کہا کہ لیاری ایسی جگہ نہیں ہے جو خطرناک ہو، جگہ نہیں بلکہ لوگ خطرناک ہوتے ہیں اور وہ لوگ ہر جگہ پائے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘ گانے کو جون 2021 میں ریلیز کیا تھا۔
اس کے بعد کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا جس کو لوگوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News