دھمکیوں سے پریشان دپیکا پڈوکون بھارت چھوڑ کر قطر روانہ

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون ممبئی سے قطر روانہ ہو گئیں۔
شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم “پٹھان ” کے گانے “بے شرم رنگ ” کے بعد انتہا پسند ہندوؤں کی تنقید سے پریشان ہو کر دپیکا پڈوکون قطر گئیں۔
بھارتی انتہا پسند دپیکا کے زعفرانی لباس میں رقص کرنے کے باعث “پٹھان” پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
فلم “پٹھان” کا گانا “بے شرم رنگ ” چند روز قبل ریلیز کیا گیا تھا جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے مگر انتہا پسند ہندوؤں نے اس کو بھی متنازعہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون کو اپنا کیریئر ختم ہونے کے خدشہ کیوں تھا؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کے ساتھ دپیکا کے زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون اداکاری سے قبل کیا کرتی تھیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

