Advertisement

میڈیا کی ہر خبر کو اہمیت دوں تو میری زندگی جہنم بن جائے گی، جیا بچن

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ جیا بچن نے کہا ہے کہ اگر میں میڈیا کی ہر خبر کو اہمیت دوں تو میری زندگی جہنم بن جائے گی۔

ماضی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں جیا بچن سے بالی ووڈ اداکارہ ریکھا اور امیتابھ کے تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر میں میڈیا کی ہر خبر کو اہمیت دوں تو اس طرح تو میری زندگی جہنم بن جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن نے امیتابھ بچن کی جانب سے شادی کیلئے رکھی گئی شرائط کا انکشاف کردیا

ریکھا اور جیا بچن دونوں بالی ووڈ کی مشہور ترین اور سینئر اداکارائیں ہیں تاہم ان دونوں کے درمیان ایک چیز کافی مماثلت رکھتی ہے اور وہ ہے امیتابھ بچن۔

Advertisement

ریکھا اور امیتابھ کی قربتوں سے جیا بچن کافی غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں یہی وجہ تھی کہ جیا بچن ہر موقع پر امیتابھ بچن کو ریکھا کے قریب بھی نہیں بھٹکنے دیتی تھیں۔

جبکہ اس کے برعکس ریکھا کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن نے جیا سے شادی کر کے ایک بہترین مرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن کے انکشاف پر امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے

ریکھا کا کہنا تھا کہ فلم “مقدر کا سکندر” میں میری اور امیتابھ کی جوڑی نے جیا بچن کو رونے پر مجبور کر دیا تھا اسی وجہ سے امیتابھ نے مجھ سے دوری اختیار کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بچن فیملی جب مقدر کا سکندر فلم کا ٹرائل شو دیکھنے کے لیے آئی تو میں پروجیکشن روم سے انہیں دیکھ رہی تھی، رومانوی سین کے دوران جیا بچن کی آںکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے، وہ برداشت نہیں کر پا رہی تھی۔ انہیں میری اور امیتابھ کی کیمسٹری اچھی نہیں لگی تھی۔

واضح رہے کہ جیا بچن اور ریکھا کے درمیان ناراضگی کی بڑی وجہ امیتابھ بچن ہیں کیونکہ دونوں امیتابھ بچن کو چاہتی ہیں

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کی بیوی جیا بچن کتنے برس کی ہوگئیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version