Advertisement

وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو میں اب تک گوری ہو چکی ہوتی، صبور علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو میں اب تک گوری ہو چکی ہوتی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبور علی کا کہنا تھا کہ کئی ڈرامے میرے ایسے بھی تھے جنہیں شوٹ ہونے کے باوجود پریویو کے بعد ری شوٹ کروایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ گوری بیس لگا کر سین دوبارہ شوٹ کیا جائے، اس وقت ہم مان جاتے تھے لیکن اگر اب ایسا کہا جائے تو یہی جواب دیتے ہیں کہ ایسا ہی ہے آپ نے لینا ہے تو لیں ورنہ آپ کی مرضی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو میں اب تک گوری ہو چکی ہوتی اور کئی چینلز پر بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتی لہٰذا ایسا کچھ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسی چیز ہے جو انسان کو گورا کر سکے۔

صبور علی نے بتایا کہ میں نے وائٹننگ کے بجائے وٹامن کے انجیکشنز لگوائے ہیں کیوں کہ ہم اتنا کام کرتے ہیں تو انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version