Advertisement

اداکار شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکی مل گئی

شاہ رخ

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکی مل گئی۔

شاہ رخ خان اپنی فلم پٹھان کے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہیں جس نے مزید شدت اختیار کر لی ہے، ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اداکار کو زندہ جلانے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔

اس فلم کے گانے بےشرم رنگ میں اداکارہ دیپکا پڈکون کے زعفرانی رنگ کے غیر مناسب لباس پر تنازع سامنے آیا جس کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے اسے ہندو مذہب کی بے حرمتی قرار دیتے ہوئے فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

تاہم اب ہندو انتہا پسند پنڈت پرمہنس آچاریہ کی جانب سے شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی دی گئی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں پنڈت کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے شاہ رخ خان کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور اگر انہیں کہیں جہادی شاہ رخ خان مل جائے تو وہ اسے بھی زندہ جلا دیں گے۔

پنڈت پرمہنس آچاریہ نے کہا کہ اگر کسی اور نے بھی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کا قدم اٹھایا تو اس کا مقدمہ بھی وہ خود لڑیں گے۔

Advertisement

آخر میں انہوں نے پٹھان جیسی بننے والی فلم کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنڈت پرمہنس آچاریہ نے اس سے قبل بھی ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار نہ دینے پر جل سمادھی( پانی میں ڈوب کر خود کشی) کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔

وزیر داخلہ مدھیا پردیشن نے بھی فلم پٹھان میں دیپیکا کے لباس کو قابلِ اعتراض قرار دیتے ہوئے فلم کی نمائش سے مشروط کردیا تھا۔

اس سے قبل نورتم مشرا کا بیان شاہ رخان اور دیپیکا کی فلم پٹھان کے گانے “بے شرم رنگ” کی ریلیز کے بعد منظر عام پر آیا۔

انہوں نے کہا کہ گانے میں پہنا گیا لباس اور مناظر انتہائی قابلِ اعتراض ہیں جو واضح طور پر منفی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

Advertisement

نورتم مشرا نے دیپیکا پڈوکون سے مناسب لباس پہننے اور فلم کے قابلِ اعتراض مناظر کو  تبدیل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت پر عملدرآمد کی صورت میں فلم کی نمائش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلم پٹھان کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے یش راج اسٹوڈیوز نے بنایا ہے۔

شاہ رخ خان اور دیپیکا کے علاوہ فلم میں جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

 پٹھان کا پہلا گانا بیشرم رنگ 12 دسمبر 2022 کو ریلیز ہوا تھا جبکہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہو گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Next Article
Exit mobile version