Advertisement

کارتک آریان کو شاہ رخ خان سے موازنہ کرنا مہنگا پڑگیا

کارتک آریان

کارتک آریان کو شاہ رخ خان سے موازنہ کرنا مہنگا پڑگیا

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو اداکار شاہ رخ خان سے موازنہ کرنا مہنگا پڑگیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک آریان نے “فریڈی” میں اپنے کردار کا موازنہ شاہ رخ کی فلم “ڈر”  سے کیا۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران فلم کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا  کہ ان کی فلم کا موازنہ شاہ رخ خان کی 1993 کی فلم ڈر سے کیا جا رہا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے مداحوں نے میرے کردار کو پسند کیا اور تعریف کی، مگر میں شاہ رخ خان جیسا کردار ادا نہیں کر پایا، وہ لیجنڈ ہیں۔

Advertisement

شاہ رخ خان کے مداحوں کو کارتک آریان کے یہ الفاظ پسند نہیں آئے اور انہوں نے اداکار پر تنقید شروع کر دی۔

Advertisement

 ایک صارف نے لکھا کہ مجھے بھی اپنی زندگی میں اسی طرح کے جعلی اعتماد کی ضرورت ہے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ کوئی شک نہیں کارتک  نے “فریڈی” میں شاندار ادا کاری کی مگر اس کا ڈر سے موازنہ کرنا، زیادتی ہے  کیونکہ شاہ رخ خان کی ڈر میں اداکاری دیکھنے کے قابل تھی۔

اس سے قبل کارتک آریان نے بالی ووڈ میں اپنی پہچان کے حوالے سے اہم انکشاف کیا تھا۔

اداکار کارتیک نے بتایا کہ بالی ووڈ ڈیبیو کے بعد بھی لوگ کئی سالوں تک ان کے نام سے ناواقف تھے۔

کارتک آریان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے بالی ووڈ کیرئیر کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ میرے فلمی کیریئر کی پہلی فلم  ’فلم پیار کا پنچ نامہ‘ کے بعد بھی تقریباً 6 سے7 سال تک نہ مجھے جانتے تھے اور نہ ہی میرے نام سے واقف تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسے وقت بھی آئے جب مجھے اپنے کام کے مناسب نتائج نہیں ملے، یہاں تک کے جب میرے کیرئیر کی پہلی فلم ہٹ ہوئی تب بھی لوگ مجھے پہچان نہیں سکے۔

Advertisement

کارتک آریان نے مزید کہا کہ میں ابھی بھی ہدایت کاروں کی فہرست میں نمایاں اداکار نہیں ہوں کہ وہ میرے بارے میں ترجیحی بنیاد پر یہ بات کہیں کہ وہ اپنی فلم میں میرے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

کارتک آریان نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے کیریئر میں ایسے بہت سے لمحات دیکھنے کو ملے لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں نے ان لمحات اور اوقات سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب بہت سی مشکلات حل ہوچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version