اداکار نواز الدین صدیقی کا سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے اداکار سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ سلمان خان بہت فیاض اور کھُلے دل کے آدمی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فیاضی کا یہ عالم ہوتا ہے کہ وہ اپنے بہترین ڈائیلاگ بھی آپ کو دے دیتے ہیں، مجھے بھائی کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آتا ہے۔
انہوں نے شاہ رخ خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی خاص بات یہی ہے کہ ہم بہت زیادہ ریہرسل کرتے تھے، یہاں تک کہ جب ٹیم یہ سمجھتی تھی کہ کسی خاص شوٹ کو پھر سے کیا جائے تو ہم اسے دوبارہ شوٹ کرتے۔
واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی نے شاہ رخ کے ساتھ 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم “رئیس” میں اور سلمان خان کے ساتھ 2014 کی فلم “کک” اور 2015 کی “بجرنگی بھائی جان” میں کام کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News