Advertisement

فہد مصطفیٰ نے ہوسٹنگ کیوں شروع کی؟ اداکار کا اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے ہوسٹنگ شروع کرنے سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ وہ اداکار تھے مگر اتنے مشہور نہیں ہوئے تھے جب پیسوں کی ضرورت پڑی تو ہوسٹنگ شروع کی اور اُسی سے مشہور ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کی بات کریں تو پاکستان میں آرٹسٹ کیلئے بہت مشکلات ہیں، لوگ چانس لینے سے ڈرتے ہیں ایک وقت تھا کہ لوگ اداکاروں کو میزبانی کرنے سے روکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک تصور تھا کہ اگر آپ ہوسٹنگ میں قدم رکھیں گے تو آپ کا بطورِ اداکار کیرئیر ختم ہو جائے گا۔

فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ ہوسٹنگ نے میرے لیے چیزیں بدل دیں، ہوسٹنگ کے دوران میری انرجی کبھی کم نہیں ہوتی کیونکہ پیسہ کبھی کم نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ شو کی میزبانی کرنے سے ہی مجھے پہچان ملی ہے اور میں نقشے پر اُبھرا ہوں، میں اپنی میزبانی کے لیے جانا جاتا ہوں نہ کہ اپنی ہٹ فلموں کے لیے جبکہ ہوسٹنگ کے بعد ہی زیادہ تر میری فلمیں ہٹ ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version