تاپسی پنو فوٹوگرافرز پر کیوں برس پڑیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ تاپسی پنوں کا فوٹوگرافرز کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لوگ جان بوجھ کر ہمیں تنگ کرتے ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ جب میں گاڑی میں بیٹھ گئی ہوں تو آپ میری گاڑی کا دروازہ پکڑ کر کیوں کھڑے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ فوٹوگرافرز جان بوجھ کر تنگ کرتے ہیں، اس کا احساس مجھے کچھ وقت بعد ہوا، یہ حرکت میری ذاتیات میں مداخلت کے زمرے میں آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ تصور کریں کہ آپ اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے ہیں اور کچھ لوگ گاڑی کا دروازہ پکڑے کھڑے ہیں اور آپ کے منہ پر کیمرا لا رہے ہیں، کیا آپ کو یہ ٹھیک لگے گا؟
تاپسی پنوں نے کہا کہ چاہے خاتون ہو یا مرد، کیا کسی کا ایسا کرنا آپ کو مناسب لگے گا؟
ان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی محافظین کے بغیر گھومتی ہوں اس وجہ سے آپ کو اتنی آزادی ہے کہ آپ اپنے کیمرے اور مائیک منہ کے سامنے کردیتے ہیں اور مجھے ایک عام انسان کے جتنا فاصلہ نہیں دیتے صرف اس لیے کہ میں ایک عوامی شخصیت ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ میڈیا ہیڈلائنز لگاتا ہے میں ضدی ہوں، اگر میں ایک عام آدمی کے جتنے فاصلے کا تقاضہ کر رہی ہوں اور آپ اس بات پر مجھے ضدی کہہ رہے ہیں تو پلیز کہتے رہیے لیکن میں صرف اس لیے لگی لپٹی نہیں رہ سکتی کہ میرے سامنے کیمرا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News