سُپر مین کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبر

سُپر مین کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبر
سپر مین سیریز میں سالوں مرکزی کردار ادا کرنے والے سپرمین ہنری کیول کے مداحوں کے لیے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔
ہالی ووڈ اداکار ہنری کیول نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سپرمین فلموں میں سپر ہیرو کے طور پر واپس نہیں آئیں گے۔
اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ سپر مین سیریز کو الواع کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میری ابھی ابھی جیمز گن اور پیٹر سیفران سے ملاقات ہوئی ہے اور یہ افسوسناک خبر ہے کہ میں اب سپرمین کے طور پر واپس نہیں آؤں گا۔
اسٹوڈیو کی طرف سے اکتوبر میں میری واپسی کا اعلان کرنے کے بعد یہ خبر آسان نہیں ہے، مگر یہی زندگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر ممالک ٹریفک جام ختم کرنے کے لیے سپر مین کی مدد کیسے لے رہے ہیں؟ دیکھیے
سپر مین سیریز میں سالوں مرکزی کردار ادا کرنے والے سپرمین ہنری کیول کا کہنا ہے کہ وہ مختلف ڈی سی کامکس کرداروں میں نظر آئیں گے۔
Henry Cavill is officially out as Superman.
AdvertisementBoth James Gunn and Cavill confirmed the news on social media. Gunn also confirmed that a new Superman movie is on the way and that it will feature a different actor in the role. https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2022/12/684836/amp/ pic.twitter.com/dFJHVG3tz8
— IGN (@IGN) December 15, 2022
ہالی ووڈ اداکار نے سپرمین سیریز کے تخلیق کار جیمز گن اور پیٹر کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سالوں تک انہیں محبت دینے والے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
جیمز گن نے اعلان کیا ہے کہ سپرمین سیریز کا نیا ایڈیشن جلد آئے گا تاہم سپر مین کا کردار کون ادا کرے گا؟ اس حوالے سے ابھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں ہنری کیول نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں تصدیق کی تھی کہ وہ سپرمین کے طور پر واپس اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

