Advertisement

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

مولا جٹ

بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

پاکستانی بلاک بسٹر فلم’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ دنیا بھر میں ریکارڈ بزنس کرنے کے بعد اب بھارت میں بھی ریلیز کیلئے تیار ہے۔

بالآخر طویل انتظار کے بعد  تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا، پاکستانی سینما میں تاریخ رقم کرنے والی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ 30 دسمبر ( کل) کو بھارتی پنجاب کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بھارت کی سب سے بڑی سینما چین پی وی آر کی جانب سے فلم کی ریلیز سے قبل تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارتی مشرقی پنجاب میں بھی فلم کا ٹریلر سینما گھروں میں چل رہا ہے جس کے مطابق فلم 30 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس فلم کو  بھارتی پنجاب اور دہلی کے منتخب سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا، اس بات کی تصدیق آئی این او ایکس لیزر کے چیف پروگرامنگ آفیسر راجندر سنگھ جیالا نے کی، جو ایک ہندوستانی ملٹی پلیکس چین ہے۔

مولاجٹ کا ٹریلر دیکھیں:

Advertisement

یہ بھی پڑھیںکرن جوہر بھی مولا جٹ دیکھے بنا نہ رہ سکے؛ فلم دیکھنے سنیما پہنچ گئے

رواں سال اکتوبر میں دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم بن گئی ہے اور اب تک باکس آفس پر 10 ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک کی مرکزی کاسٹ پر مبنی ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پنجابی زبان کی فلم ہے جو کہ 1979 میں ”مولا جٹ“ کے نام سے بنائی گئی فلم کا نیا ورژن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد سن آف مولا جٹ کی تیاری شروع

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version