سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کہاں ہو گی؟

بھارت کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا اڈوانی کی شادی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی۔
سدھارتھ اور اداکارہ کیارا کی شادی کی تقریبات دہلی اور ممبئی میں ہوں گی جبکہ مہمانوں کی فہرست میں وکی کوشل اور کترینہ کیف کی پسند شامل ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی نجی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شادی کا امکان دو شہروں ممبئی اور دہلی کے درمیان ہوگا جبکہ دونوں خاندان تاریخوں کو ملانے اور شادی کی تمام دوسری تفصیلات پر چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
اس معروف جوڑے کی شادی کی رسومات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ پچھلےکئی ہفتوں سے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی تاریخ کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ ان کی شادی 2022 میں ہونے والی تھی، تاہم اب یہ شادی 2023 میں ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News