بھارت میں خواتین کے لباس کو نشانہ بنانے کے علاوہ اور بھی مسائل ہیں، رتنا پاٹھک شاہ

بالی ووڈ اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ نے کہا ہے کہ بھارت میں خواتین کے لباس کو نشانہ بنانے کے علاوہ اور بھی مسائل ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں رتنا پاٹھک شاہ نے فلم پٹھان کے گانے بے شرم رنگ کے حوالے سے اپنی رائے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ دیپیکا کے زعفرانی رنگ کے بولڈ لباس پر بحث کی جارہی ہے، کچھ سیاسی تنظیمیں، انتہا پسند گروہ شاہ رخ خان کی وجہ سے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں حالانکہ یہ بے وقوفی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا فلم ’پٹھان‘ سے متعلق حیران کن اہم انکشاف
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کی باتوں یا مطالبات کو اہم سمجھنا نہیں چاہیے ، کہ کس نے کیا پہنا کیا نہیں۔
رتنا پاٹھک شاہ نے کہا کہ بھارت میں اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل ہیں تو اسی بارے میں ہی کیوں بات کی جائے؟
ان کا کہنا تھا کہ لوگ نفرت کر کے جی نہیں سکتے، وبائی مرض کوویڈ کے دنوں میں نہیں دیکھا کہ ہمارا کیا حال ہوا؟ لوگوں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں اور ہم ہنگامہ یہ کر رہے ہیں کہ کس نے کیا پہنا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف اداکارہ نے شاہ رخ خان پر بڑا الزام لگادیا
واضح رہے کہ شاہ رخ ان دنوں اپنی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

