Advertisement

پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت کا ذمہ دار کون؟ علی ظفر کا موجودہ اور سابق وزیر خزانہ سے سوال

گلوکار علی ظفر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد عمر اور حماد اظہر سے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا فارمولا پوچھ لیا۔

حال ہی میں علی ظفر نے ٹویٹر پر ایک آڈیو پیغام بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ملک کی معاشی صورت حال پر حکومت اور اپوزیشن کو مخاطب کیا۔

علی ظفر نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت جس نہج پر پہنچ گئی ہے اس میں کس کس کا ہاتھ ہے؟

انہوں نے کہا کہ جو حکومت آتی ہے وہ پچھلی حکومتوں پر الزام تراشی کرتی ہے کہ انہوں نے یہ سب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بچپن سے سنتے ہوئے آرہے ہیں کہ جو حکومت آتی ہے وہ وعدہ کرتی ہے ہمیں بھی بتائیں کہ وہ کونسی جادو کی چھڑی ہے جس سے سب ٹھیک ہوجائے گا۔

Advertisement

علی ظفر کا کہنا تھا کہ بہت کم دفعہ یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ ہماری معیشت ٹھیک ہوئی لیکن جب بھی ایسا ہونے لگتا ہے یا حکمران ایک دوسرے پر الزم تراشی کرنا شروع کر دیتے ہیں یا حکومت ہی ختم ہوجاتی ہے۔

Advertisement

گلوکارعلی ظفر نے مزید کہا  کہا کہ اس صورت حال سے کیسے نکلا جاسکتا ہے، اس پر ایک صحتمند اور مدلل بحث ہوسکتی ہے جس میں گالم گلوچ اور الزامات کے بجائے اعداد و شمار اور حقائق کو مدنظر رکھ بات کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Next Article
Exit mobile version