اقراء عزیز کا آئیڈیل کون؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اقراء عزیز نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ عائزہ خان اُن کی آئیڈیل ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ عائزہ خان ایک کامل خاتون ہیں جو اپنی ذاتی زندگی سمیت پیشہ ورانہ معاملات بھی انتہائی متوازن انداز میں چلا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عائزہ اپنے کیریئر کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی کا خیال رکھتی ہیں اور اسکرین پر بھی سب سے کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سوچتی ہوں کہ میرا ابھی ایک بچہ ہوا ہے لیکن عائزہ خان کے دو بچے ہیں اور وہ اب بھی ہمارے ملک میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی اداکاراؤں میں سرِ فہرست ہیں۔
معروف اداکارہ اقراء عزیز کا نے مزید کہا کہ میں نے عائزہ خان کے کام سے متعلق بہت سی باتیں سُن رکھی ہیں، وہ جس طرح سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب ہیں یہ سب بہت حیرت انگیز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

