شاہ رخ خان کا فلم ’پٹھان‘ سے متعلق حیران کن اہم انکشاف

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ’پٹھان‘ سے متعلق حیران کن اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کے لیے بنائے گئے سکس پیکس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا بہت سارا وقت بچوں کے ساتھ گزارا، میں جسمانی طور پر بہت فٹ ہوگیا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے گھر کا کام کرنا شروع کردیا تھا کیوں کہ کرنے کو کچھ نہیں تھا، ہم سب کووڈ کے دوران گھروں میں قید تھے لہٰذا میں نے جم جانا شروع کیا اور گھر کا کام کرنا شروع کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے کچن میں کام کیے، کپڑے دھوئے، میں نے اس وقت گھر کے تمام کام کیے اور فٹنس بنائی لیکن وہ ایک بہترین وقت تھا۔
اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے کام سے ایک سال کا وقفہ لیا تھا، سوچا تھا کہ مجھے ایک سال کا انتظار کر کے فٹنس پر کام کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف اداکارہ نے شاہ رخ خان پر بڑا الزام لگادیا
انہوں نے کہا کہ میں نے فلم زیرو کے لیے بہت محنت کی لیکن کسی کو فلم پسند نہیں آئی، جس کا مجھے بھی دکھ ہے، پھر میں نے سوچا کہ میں نے دل کی بہت کرلی اب میں وہ کروں گا جو لوگ پسند کرتے ہیں لیکن میرے لیے ایک سال کا وقفہ مختلف تھا۔
واضح رہے کہ شاہ رخ ان دنوں اپنی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News