سینئر اداکار بہروز سبزواری کا اپنے بیٹے شہروز سبزواری سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سنیئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے بیٹے اداکار شہروز سبزواری سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا شہروز نہایت ہی فرمانبردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ آپ سب کا بیٹا بھی شہروز کی طرح بنے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں کووڈ کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھا تو شہروز میرے پاس ہر وقت موجود رہتا تھا۔
اداکار بہروز سبزواری نے بتایا کہ اسپتال میں میرا بل لاکھوں روپے بن چکا تھا اور میرا سارا بل میرے بیٹے نے ادا کیا اور مجھے بالکل پریشان نہیں کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں اسپتال سے گھر پہنچا تو دو میل نرسز وہاں پہلے سے موجود تھے اور اسپتال کے تمام آلات وہاں انسٹال ہوچکے تھے، گھر پہنچتے ہی میرے بیٹے نے میری دیکھ بھال شروع کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News