اجے دیوگن ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اجے دیوگن کی ایک فلم کا معاوضہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اجے دیوگن ایک فلم کے 60 سے 120 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔
اس کے علاوہ اجے دیوگن کے پاس مہنگی لگثری گاڑیاں موجود ہیں جن میں ایس یو وی، رولس رائس ہے جس کی مالیت تقریباً 7 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
اجے کے پاس دیگر گاڑیوں میں آڈی اے 5 اسپورٹ بیک، رینج روور ووگ، مرسڈیز ایس کلاس، آڈی کیو 7 موجود ہیں۔
اُن کے پاس ایک پرائیوٹ طیارہ بھی ہے جس کی مالیت تقریباً 84 کروڑ روپے ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ معروف اداکار اجے دیوگن کے مالی اثاثوں کی کُل قیمت 244 سے 447 بھارتی کروڑ روپے ہے۔
واضح رہے کہ اداکار اجے دیوگن معتدد فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News