Advertisement

شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کا نکاح ہوگیا؛ ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کا نکاح ہوگیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گیدرنگ ایونٹ پلینر کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

اس میں بتایا گیا تھا کہ اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے ہو رہی ہے، نکاح کیلئے اقصیٰ کی مہندی لگائی تقریب کا انعقاد بھی کیاجاچکا ہے۔

اب اقصیٰ آفریدی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی کو بھی تقریب میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔

نکاح کی ویڈیو میں نکاح خواں کی جانب سے سنا جاسکتا ہے کہ اقصیٰ آفریدی کا حق مہر 131 تولہ چاندی رکھا گیا، جس کی اس وقت مالیت 2 لاکھ 60 ہزار 952 روپے بنتی ہے۔

Advertisement

شاہین شاہ آفریدی جلد ہی آفریدی کی ایک اور بیٹی انشا شاہد سے شادی کریں گے جو اس وقت پاکستان کرکٹ کی عبوری چیف سلیکٹر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے خلاف طنزیہ ٹویٹ؛ اداکار فہد مصطفیٰ کا دانش کنیریا کو کرارا جواب

رپورٹس کے مطابق بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر، جس کی گزشتہ سال منگنی ہوئی تھی، 3 فروری 2023 کو اشنا شاہد سے شادی کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق  نکاح کی تقریب آئندہ سال کراچی میں آفریدی قبائلی روایات کے مطابق ہوگی جب کہ رخصتی اور استقبالیہ بعد میں ہوگا جس کی تصدیق خود قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر نے کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version