Advertisement

شنیرا اکرم کی فیروز خان پر تنیقید؛ اداکار کا سخت جواب سامنے آگیا!

سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے روڈ سیفٹی کو نظر انداز کرنے پر اداکار فیروز خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ’بچے کھلونے نہیں ہوتے‘۔

شنیرا اکرم نے اداکار کی ایک مختصر ویڈیو پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے فیروز خان کو روڈ سیفٹی کو نظر انداز کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں بتایا کہ ان کی جانب سے کم سن بیٹی کو گود میں لے کر گاڑی چلانا کتنا خطرناک ہے۔

فیروز خان کی جانب سے اپنی ایک سال سے بھی کم عمر بیٹی کو گود میں لے کر گاڑی چلانے کی مختصر ویڈیو ایک روز قبل اداکار کی بہن حمیمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی۔

اب اداکار فیروز خان اس تنقید پر چپ نہ رہے اور انہوں نے انسٹاگرام پر جوابی پوسٹ ڈالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شنیرا اکرم فیروز خان پر برہم؛ وجہ کیا؟

Advertisement

اداکار نے ایک رشین فائٹر کی وڈیو شیئر کی ہے جو ایک ریچھ سے فائٹ کررہا ہے، انہوں نے ساتھ کیپشن میں شنیرا اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شکر ہے اس فائٹر نے آپ کی یا اپنے والد کی بات نہیں سنی ورنہ اس کا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا۔

ایک اور پوسٹ میں اداکار نے لکھا کہ میں ڈرائیونگ اور سیفٹی کے معاملات کو آپ سے بہتر سمجھتا ہوں، اور میں پروفیشل کار ریسنگ کا دو سال سے حصہ ہوں۔

انہوں نے شنیرا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مجھے میرا کام کرنے دیں، آپ کو سن کر اگنور کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version