اداکارہ شگفتہ اعجاز کا اپنی بیٹیوں کے لئے محبت بھرا پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اور سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی بیٹیوں کے لئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔
کچھ روز قبل اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری 4 بیٹیاں ہیں اور مجھے یہ بتاتے ہوئے بالکل بھی شرم یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوگی کیونکہ میں نے کبھی بیٹوں کی خواہش نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ میری بیٹیاں میرے لیے جنت ہیں، میں نے ہمیشہ خدا سے کہا کہ میں نہیں جانتی میرے حق میں کیا بہتر ہے، میرے خدا تو سب کچھ بہتر اور اچھا سمجھنے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے لیے بیٹیاں ہی بہتر ہیں تو مجھے ان کے سواء کچھ نہیں چاہیے اور میں خود پر فخر محصوس کرتی ہوں کہ خدا نے مجھے 4 رحمتیں، نعمتیں اور برکتیں عطاء کی ہیں۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میرے شوہر بھی بچیوں کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔
واضح رہے کچھ ماہ قبل اداکارہ نے اپنی 2 بیٹیوں کی شادی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

