فیروز خان اور علیزے کے درمیان علیحدگی؛ بچوں کے اخراجات کا معاملہ حل نہ ہوسکا

اداکار فیروز خان اپنی سابقہ اہلیہ کے حق میں بول پڑے
پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان اور علیزے کے درمیان علیحدگی کے بعد تاحال بچوں کے اخراجات سے متعلق معاملہ حل نہیں ہوسکا۔
حال ہی میں معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اخراجات سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر دونوں فریقین میں بچوں کے اخراجات سے متعلق صلح نہیں ہو سکی۔
فیروز خان عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالتی احکامات پر فیروز خان کو بچوں سے ملاقات کرائی گئی، فیروز خان نے علیزے کو واپسی کیے گئے جہیز کے سامان کی فہرست پیش کی۔
تاہم عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی ۔
یہ بھی پڑھیں؛ اداکار فیروز خان کا اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان پر طنز
اس سے قبل سابقہ جوڑی عدالت میں پیش ہوئی تھی، سماعت کے بعد اداکار فیروز خان کے وکیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری جانب سے کیس ختم کرنے اور عدالت سے باہر معاملات طے کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، اگر یہ پیشکش قبول کر لی جاتی ہے تو دونوں فریقین عدالت کے چکر لگانے سے بچ جائیں گے اور معاملات طے پا جائیں گے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ کچھ رقم کی ہم آفر کریں گے، کچھ وہ بتائیں تو اس طرح باہمی رضا مندی کے ساتھ بچوں کے نان نفقے کے معاملات طے پا جائیں گے۔
وکیل کے مطابق اگر مخالف پارٹی (علیزے سلطان اور فیملی) اس پیشکش پر مان گئی تو ٹھیک ورنہ عدالت میں کیس تو ویسے ہی چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان کا رشتہ رواں سال ستمبر میں طویل علیحدگی کے بعد طلاق پر ختم ہو گیا تھا، اس جوڑی کے 2 بچے بیٹا سلطان اور بیٹی فاطمہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ اقراء عزیز نے فیروز خان کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کردیا
فیروز خان کی جانب سے طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی جبکہ علیزا کی جانب سے فیروز خان پر بچوں کا نان نفقہ دینے سے متعلق کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
علیزے سلطان نے بچوں کے نان نفقے کے لیے 2 لاکھ روپے ماہانہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ فیروز خان کا اس پر کہنا ہے کہ وہ دونوں بچوں کے لیے ماہانہ صرف 40 ہزار روپے ہی ادا کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News