اداکار وویک اوبرائے نے ماضی میں کرینہ کپور کی مدد کیسے کی تھی؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار وویک اوبرائے نے ماضی میں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی مدد کرنے سے متعلق بتادیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار وویک اوبرائے کا کہنا تھا کہ وہ کرینہ کپور سے چند سال بڑے ہیں، کالج کے دوران انہیں حاضری کے مسائل کا سامنا تھا اور میں نے اُن کی مدد کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور نے مجھے بتایا کہ اُسے حاضری کا مسئلہ ہے، اُس کی حاضری کی تفصیل لے کر گیا اور مسئلہ مکمل طور پر حل کروا کے آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پر بیبو حیران رہ گئی اور مجھ سے استفسار کیا میں نے یہ کیسے کیا؟ اس پر میں نے کہا خوش رہ مزے کر۔
واضح رہے کہ وویک اوبرائے اور کرینہ کپور نے بعد ازاں 2004 میں یووا، 2006 میں اومکارا اور 2009ء میں فلم قربان میں ایک ساتھ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

