Advertisement

معروف گلوکارہ جان لیوا بیماری کا شکار

کینیڈین گلوکارہ سولین ڈیون ایک غیر معمولی اعصابی بیماری کا شکار ہوگئیں۔

حال ہی میں گلوکارہ سولین ڈیون نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے stiff person syndrome نامی عارضے کی تشخیص کی ہے جس کا سامنا بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بیماری میں مریض کو مسلز اکڑ جانے اور تکلیف دہ تشنج کا سامنا ہوتا ہے، اس بیماری کی وجوہات میں بہت تیزی سے حرکت، سرد درجہ حرارت یا بہت زیادہ بلند آواز قابلِ ذکر ہیں۔

گلوکارہ نے بتایا کہ جیسا آپ جانتے ہیں کہ میں ہمیشہ ایک کھُلی کتاب کی طرح رہی ہوں، میں پہلے یہ کہنے کے لیے تیار نہیں تھی مگر اب تیار ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں طویل عرصے سے طبی مسائل کا مقابلہ کر رہی تھی اور اب میرے لیے ان مسائل کا سامنا کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

سولین ڈیون کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس بیماری کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے کام کر رہی ہے، اس سے متاثر ہونے کا امکان ہر 10 لاکھ میں سے ایک فرد میں ہوتا ہے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ بدقسمتی سے تشنج سے میری روز مرہ کی زندگی کا ہر پہلو متاثر ہوا، کئی بار چلنے کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

سولین ڈیون کا مزید کہنا تھا کہ اس کے باعث میں اس طرح گلوکاری نہیں کرسکتی جیسے کرتی تھی، مجھے آپ کو بتاتے ہوئے تکلیف ہو رہی ہے کہ میں فروری میں یورپ کے ٹور کے لیے تیار نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version