اداکارہ عائشہ عمر کا تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب

اداکارہ عائشہ عمر کا تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر نے لباس پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد ویڈیوز شئیر کیں، جس میں وہ ایک پارٹی میں موجود تھیں۔
اس پارٹی کے لیے عائشہ عمر نے لال رنگ کی ساڑھی کا انتخاب کیا، لیکن یہ ساڑھی ان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عائشہ عمر کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ویڈیوز میں عائشہ عمر کو پارٹی میں بولڈ پوز دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غیر مناسب لباس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مختلف کمنٹس بھی کیے گئے۔
جلال بٹ نامی ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ یار ان کو سردی کیوں نہیں لگتی۔
جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ کیونکہ کراچی میں سردی نہیں آئی۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ سمندر کنارے خوب انجوائے کر رہی تھیں جبکہ اس موقع پر انہوں نے بے حد گلیمرس مغربی انداز کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
اداکارہ کی یہ تصاویر کچھ مداحوں کو پسند آئیں جبکہ کچھ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ عائشہ عمر سپرہٹ ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ سمیت ’کراچی سے لاہور‘، ’رہبرا‘ اور کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

