فلک شبیر کی فرمائش اہلیہ سارہ خان نے رد کر دی

فلک شبیر کی فرمائش اہلیہ سارہ خان نے رد کر دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر کے ساتھ گانے میں ڈانس کرنے سے انکار کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سارہ خان نے شوہر گلوکار فلک شبیر کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی جہاں دورانِ انٹرویو اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ شرمیلی ہوں۔
انٹرویو کے دوران گلوکار فلک شبیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ سارہ خان نے حال ہی میں ان کی درخواست کے باوجود ان کے ساتھ گانے میں ڈانس کرنے سے انکار کردیا۔
فلک شبیر نے کہا کہ حال ہی میں، میں نے “بلو رانی” کے نام سے ایک گانا شوٹ کیا ہے یہ گانا پنجاب میں شوٹ ہوا جس کیلئے میری خواہش تھی کہ سارہ میرے ساتھ بطور ماڈل کام کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکن اس گانے میں سگنیچر شاٹ تھے اور پہلی دفعہ ایسا ہوا تھا کہ میں نے سارہ سے درخواست بھی کی کہ یہ گانا ہٹ ہوگا کرلو لیکن سارہ نے انکار کردیا اور کام نہیں کیا۔
جس پر سارہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈانس کرنا نہیں پسند، مجھے اگر بند کمرے میں بھی کہا جائے کہ ڈانس کرو تو میں وہ بھی نہیں کرسکتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس گانے میں ’ٹھمکے‘ لگانے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News