اقرا عزیز کو شوہر کے ہمراہ ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا؛ اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آگئیں

اقرا عزیز کو شوہر کے ہمراہ ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا؛ اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آگئیں
پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی شوہر کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ اقرا عزیز کی شوہر کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں جوڑے کو بھارت کے مشہور گانے بمبرو پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اقراء عزیز نے فیروز خان کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کردیا
ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ شدید تنقید کا شکار ہیں۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’نہ ڈانس آتا ہے اور نہ شرم‘، ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ’ ایسا لگ رہا ہے جیسے چرسی گھوڑا ناچ رہا ہو‘۔
اس سے قبل اقرا عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی تھی۔
اقرا عزیز نے اس پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ بہت مشکل رات تھی کبیر کے ساتھ لیکن پھر بھی میں نے اپنی مسکراہٹ برقرار رکھی۔
یہ بھی پڑھیں:تمام حدیں پار، اداکارہ اقرا عزیز کی انتہائی بولڈ تصاویر وائرل
گزشتہ دنوں اداکارہ اقرا عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی تھی۔
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ لال رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ اقرا عزیزاور یاسر حسین کی خوبصورت جوڑی 28 دسمبر 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی اور اب ان کا ایک بیٹا کبیر حسین بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News