آئمہ بیگ کا بھارت کی لیجنڈری اداکارہ کا انداز اپنانا مداحوں کو بھا گیا؛ ویڈیو وائرل

گلوکارہ آئمہ بیگ سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی
پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا جی کا انداز اپنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ مہندی حسن کی مشہور غزل” مجھے تم نظر سے گراتو رہے ہو” گا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں، گلوکارہ آئمہ بیگ
ویڈیو کے کیپشن میں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے لکھا ہے کہ ’ جب ڈیزائنر کی جانب سے ماضی کا ایک کلپ دیکھایا گیا، جس میں ریکھا جی بی بی سی کو انٹرویو دے رہی ہیں اور اس دوران میزبان کی فرمائش پر مہدی حسن کی مشہور زمانہ غزل “مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو” گنگنا کر سنا رہی ہیں ‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’ اسے دیکھتے ہی مجھے یہ ٹریک اتنا پسند آیا کہ پوری شوٹ کے دوران صرف یہ ہی غزل لوپ پر چلتی رہی اور ڈیزائنر کی ٹیم نے اسے بہت خوبصورت انداز میں عکس بند کیا ‘۔
یہ بھی پڑھیں: حالیہ تنازع سے میرے والد کی صحت پر برے اثرات پڑے، آئمہ بیگ
واضح رہے کہ “مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو” استاد مہدی حسن کی گائی ہوئی مشہور زمانہ غزل ہے جو 1967 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم “دوراہا” میں اداکار وحید مراد پر فلمائی گئی تھی۔
اس سے قبل گلوکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں آئمہ بیگ کو گلابی اور ہرے رنگ کے مشرقی لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

