ویڈیو؛ آسٹریلوی کرکٹر کو بھی ’پٹھان‘ کا بخار چڑھ گیا
دنیا بھر میں شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کی دھوم مچی ہو ئی ہے جس نے صرف 5 دنوں میں 545 کروڑ تک کا بزنس کیا اور کامیابی کا سلسلہ اب بھی تیزی سے جاری ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر ڈیوڈ وارنر پر بھی کنگ خان کی ’پٹھان‘ کا بخار چڑھ گیا۔
ڈیوڈ وارنر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کنگ شاہ رخ خان کا ’پٹھان‘ روپ دھارا ہوا ہے۔
آسٹریلوی کر کٹر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’واؤ کیا فلم ہے کیا مجھے نام بتاسکتے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
سچ بات یہ ہےکہ ویڈیو میں انہیں شاہ رخ خان کے چہرے کی جگہ اپنا چہرہ لگاکر اسٹنٹ اور گانے پربھی کنگ خان کا انداز اپناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وارنر متعدد بالی ووڈ پر ایسی ویڈیوز بناچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل لگا؟ رائٹر نے بتادیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News