شاہ رخ خان کی بیٹی کے فلمی کیرئیر سے متعلق نینا گپتا کی پیشگوئی

شاہ رخ خان کی بیٹی کے فلمی کیرئیر سے متعلق نینا گپتا کی پیشگوئی
بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے فلمی کیرئیر سے متعلق سینئیر اداکارہ نینا گپتا نے اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جب بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا سے مستقبل کی اداکاراؤں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’آپ جانتے ہیں کہ مجھے سب سے زیادہ کون پسند ہے جو ٹرینڈ سیٹر بھی ہوسکتاہے؟ اس سے متعلق میری ذاتی رائے ہے۔‘
انہوں نے کہاکہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ٹرینڈ سیٹ کرنے والی بن سکتی ہے، مجھے وہ بہت پسند ہے۔
نینا گپتا کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی تک کسی پکچر (فلم) میں آئی نہیں ہے، میں سہانا کو بہت پسند کرتی ہوں، وہ دِکھنے میں بہت اچھی ہیں، ان کی اب تک جو بھی اداکاری دیکھی بہت اچھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رہ خان کی بیٹی سہانا خان کی اپنی پاکستانی ہم شکل سے ملاقات، تصویر وائرل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

