فلم آرآرآر کے گانے ‘ناٹو ناٹو’ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

فلم آرآرآر کے گانے ‘ناٹو ناٹو’ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
بھارتی فلم ’ آرآرآر‘ کے گانے ’ ناٹو ناٹو‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے منگل کی رات کیلی فورنیا کے بیورلی ہلٹن ہوٹل میں 80 ویں گولڈن گلوبز کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ ایونٹ کا انعقاد ہوا، جہاں جنوبی ہند سنیما کی فلم ’ آرآرآر‘ دو مختلف کیٹیگریز میں نامزد تھی۔
جن میں بہترین نان انگلش لینگویج فلم اور بہترین آ ریجنل سانگ شامل ہیں۔
یہ ویڈیو دیکھیں: جاپانی یوٹیوبر کا فلم آر آر آر کے ریلیز ہونے پر خوشی کا اظہار، ڈانس ویڈیو وائرل
AdvertisementYour song “Naatu Naatu” just won Best Orignal Song 🎶 Huge congratulations, @mmkeeravaani @rrrmovie. #GoldenGlobes
🎥 @davemalave pic.twitter.com/8zdjKKewb0
— Golden Globe Awards (@goldenglobes) January 11, 2023
گولڈن گلوب ایوارڈ ز کی تقریب میں ایس ایس راجامولی کی فلم ’ آرآرآر‘ کا گانا ’ ناٹو ناٹو‘ بہترین آریجنل سانگ کا اعزازحاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
یہ بہترین نان انگلش لینگویج فلم کی کیٹیگری میں مذکورہ فلم کچھ خاص کمال نہ دکھا سکی۔
واضح رہے کہ یہ فلم گزشتہ سال مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور اس نے عالمی باکس آفس پر 12 سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News