Advertisement

بالی ووڈ کے اداکاروں کے بارے میں وہ خفیہ معلومات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

آج ہم آپکو بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اداکاروں کے بارے میں وہ خفیہ معلومات دیں گے جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

ہریتھک روشن

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ہریتھک روشن کی بہن نے الزام لگایا تھا کہ والدین اور بھائی نے مسلمان لڑکے کو پسند کرنے پر اُن کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ہمارے گھر میں مذہب کو اہمیت نہیں دی جاتی ہے  جبکہ ہریتھک کی سابقہ اہلیہ سوزان خان بھی مسلمان تھیں۔

Advertisement

سنیل شیٹھی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سنیل شیٹھی کی اہلیہ منیشا قادری کا تعلق پنجابی مسلم فیملی سے ہے جبکہ سنیل کرناٹکا کے ہندو گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس وقت منیشا قادر جو کہ منا شیٹھی کے نام سے مشہور ہیں، ایک کاروباری خاتون ہیں۔ اگرچہ سنیل نے منیشا قادری کے گھر والوں سے رشتے کے لیے بھی درخواست کی تاہم دونوں فیملیز میں مذہبی اختلاف کی بنا پر شادی سے انکار ہو گیا۔

سنیل شیٹھی کو اپنے اور منیشا کے گھر والوں کو منانے میں 9 سال لگے تھے جس کے بعد 1991 میں دونوں فیملیز اس رشتے کے لیے راضی ہوئیں۔

مہیش بھٹ

Advertisement

مشہور پروڈیوسر اور عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ، عالیہ کی والدہ سے شادی سے پہلے شادی شدہ تھے جبکہ ہندو مذہب کے مطابق شادی شدہ مرد پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر ہی دوسری شادی کر سکتا ہے۔

یہی وجہ تھی کہ مہیش بھٹ نے دوسری شادی کے لیے اسلام قبول کر لیا، اپنا اسلامی نام اسلم رکھا لیکن وہ عملی طور پر مسلمان نہیں ہیں۔

جان ابراہم

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار جان ابراہم شام کے عیسائی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

Advertisement

والد شام کے عیسائی تھے اور والدہ کا تعلق پارسی مذہب سے، یہی وجہ ہے کہ جان ابراہم کا مذہبی نام فرحان ابراہم ہے۔

کترینہ کیف

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف کا تعلق مسلمان گھرانے سے ہے۔

کترینہ کیف والد کا نام محمد کیف جبکہ وہ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، دوسری جانب کترینہ کی والدہ سوزان کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

دھرمیندر اور ہیما مالنی

Advertisement

اداکار دھرمیندر نے بھی مشہور اداکارہ ہیما مالنی سے شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل کر لیا تھا چونکہ وہ شادی شدہ تھے یہی وجہ تھی کہ دوسری شادی کے لیے دھرمیندر نے اسلام قبول کر لیا۔

دھرمیندر نے اپنا نام دلاور رکھا جبکہ ہیمامالنی نے عائشہ نام کا انتخاب کیا لیکن دونوں عملی طور پر آج بھی ہندو ہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version