Advertisement

اروشی روٹیلا بھارتی کرکٹر کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئیں؟

اروشی روٹیلا

اروشی روٹیلا بھارتی کرکٹر کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئیں؟

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ریشبھ پنٹ کے ساتھ مبینہ تعلقات اور متنازع سوشل میڈیا بیانات کی وجہ سے خبرو ں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

اب حال ہی میں اروشی روٹیلا نے کار حادثے کا شکار ہونے والی بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے نئی پوسٹ کردی۔

اروشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ممبئی کے اسی اسپتال کی تصویر لگائی ہے جہاں ریشبھ پنٹ کو منتقل کیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تصویر کے ساتھ انہوں نے کچھ بھی نہیں لکھالیکن پوسٹ کافی وائرل ہو گئی ہے۔

Advertisement

 

سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو دیکھ کر یہ قیاس آرائیاں کی ممکن ہے اروشی روٹیلا ممبئی کے اس اسپتال میں کرکٹرکی عیادت کیلئے گئی ہوں اور اسی موقع پر یہ تصویر لی ہوگی۔

تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کی ہے۔

رشبھ پنت  دہرادون ہائی وے پر خطرناک کار حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ  اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہےکہ کچھ عرصہ قبل اروشی اور رشبھ پنت کے درمیان سوشل میڈیا پر تلخ جلموں کا تبادلہ ہوا تھا ۔

اروشی نے رشبھ پنت کے بارے میں میڈیا پر کہا تھا کہ وہ ان سے ملنے کیلئے ہوٹل کی لابی میں کئی گھنٹوں بیٹھے رہے تھے۔

Advertisement

دوسری جانب کرکٹر نے اروشی کی باتوں کو جھوٹ قرار دے دیا تھا۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version