کیا عمران عباس اور صبا قمر اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

کیا عمران عباس اور صبا قمر اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے؟
پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس اور اداکارہ صبا قمر پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
حال ہی میں اداکارہ صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی سیاست میں انٹری؟
شیئر کی گئی ویڈیو میں عمران عباس اور صبا قمر کو لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کے گانے ’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو ‘ پر لپسنک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو ان کے آنے والے ڈرامہ سیریل ’تمہارے حسن کے نام‘ کے سیٹ سے ہے، جس میں ان دونوں نے پہلی بار ایک ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ صبا قمر کی گاڑی میں ڈانس کرتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل
ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں صبا قمر، عمران عباس،اسد صدیقی اور سدرہ نیازی شامل ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
وائرل ویڈیو میں صبا قمر نے کالے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا اور وہ گاڑی میں ڈانس کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News