بھارتی ٹی وی ڈرامہ ’کرشمہ کا کرشمہ‘ کی اداکارہ نے منگنی کرلی

بھارتی ٹی وی ڈرامہ سیریل ’کرشمہ کا کرشمہ‘ کی معروف اداکارہ جھنک شکلا نے منگنی کرلی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ جھنک شکلا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہوں نے اپنے دوست سواپنل سرونشی سے منگنی کرلی ہے۔
اداکارہ جھنک شکلا کے منگیتر سواپنل سرونشی پروفیشنل انجینئر اور فٹنس ٹرینر ہیں۔
جھنک شکلا کی انسٹا گرام پوسٹ پر کئی نامور فنکاروں نے مبارکباد پیش کی جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ جھنک شکلا نے 2004 کی سیریل میں بطور چائلڈ ایکٹر کا کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

