اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت کا شادی میں ڈانس؛ ویڈیو وائرل

اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت کا شادی میں ڈانس؛ ویڈیو وائرل
پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت نے خاندان کی شادی میں شرکت کی جہاں انہوں نے فیملی اور دوستوں کے ہمراہ مشہور زمانہ گانے calm down پر ڈانس کیا جس کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ شان شاہد کے لئے سب سے اہم کیا؟ اداکار نے بتادیا
شان شاہد کی بیٹی بہشت کی ڈانس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
شان شاہد ایک شاندار پاکستانی فلمی اداکار، ہدایت کار، مصنف اور پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے لاتعداد کامیاب پاکستانی فلموں میں پرفارم کیا جن میں سنگم، نکاح، بلندی، مجاز، خدا کے لیے، وار، ارتھ اور ضرار شامل ہیں۔
شان شاہد کا ایک پیارا خاندان ہے، اس کی چار خوبصورت بیٹیاں ہیں، بیٹیوں کے نام رانے شاہد، شاہ بانو شاہد، بہشت برین اور فاطمہ شاہد ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News