ندا یاسر نے خود سے متعلق سرجری کی خبروں کی تردید کردی

پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر نے خود سے متعلق سرجری کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر نے اپنے مارنگ شو میں اپنی چند پرانی تصاویر دکھائیں جن میں وہ بالکل مختلف نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے اخبار جہاں والی خواتین کی طرح تیار ہونے کا کافی شوق تھا، میں بالوں میں گجرے لگاتی تھی اور میک اپ بھی اسی طرح کرتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وائرل ہونے والی لڑکیوں کے شوز پسند کیے جانے میں میرا قصور نہیں، ندا یاسر
ندا یاسر نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میں گروم ہوتی گئی اور میں نے اس طرح تیار ہونا چھوڑ دیا، ہاں لوگ ضرور یہ کہتے ہیں کہ میں نے سرجری کروائی ہے لیکن یہ سچ نہیں۔
مشہور میزبان نے کہا کہ میں نے جو لُک چینج کیا ہے وہ میک اپ سے کیا ہے اور سرجری نہیں کروائی اور نہ ہی مجھے ضرورت ہے کیونکہ میں شروع سے ہی پیاری تھی۔
واضح رہے کہ ندا یاسر نے پی ٹی وی میں بطور اداکارہ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اب وہ ایک کامیاب مارننگ شو ہوسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں
پی ٹی وی میں بطور اداکارہ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے سے لے کر پاکستان میں سب سے کامیاب مارننگ شو ہوسٹ کے طور پر کام کرنے والی ندا یاسر نے اپنے کیریئر میں ایک طویل سفر طے کیا ہے اور وہ یقینی طور پر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

